پینے کے پانی کیلئے پائپ لائن کی تنصیب

یلاریڈی۔15 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ مستقر پر پینے کے پانی کیقلت دور کرنے کیلئے پائپ لائن ڈالی جارہی ہے ۔ سرپنچ بالامنی کی تفصیلات کے مطابق موضع کے راجکمار کی زرعی بورویلس ‘ باؤلیوں کو کرایہ پرلیاگیا ہے جس سے پائپ لائن ڈال کر عوام کو پانی سربراہ کیا جائے گا ۔ مستقر کے سورناکنٹہ سے موضع تک 600میٹر پائپ لائن ڈالی جارہی ہے جس کے بعد عوام کو سہولت فراہم کرنے میں آسانی ہوگی ۔ اس موقع پر وارڈ ارکان سائی رام ‘ اودیش موہن ‘ کرشنا ‘ دیویندر ‘ سنگیا ‘ پنچایت سکریٹری رمیش ‘ سدا شیوڈو ‘ سائیلو ‘ منیر موجود تھے ۔