پینے کے پانی کیلئے پائپ لائن کی تنصیب

یلاریڈی۔/3مئی، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے پوتائی پلی گرام پنچایت حدود میں ایرولا تانڈا پر سرپنچ دیوجا نے پینے کے پانی کیلئے پائپ لائن ڈالنے کا کام کروایا۔ تانڈا شیوار میں بورویل کرایہ پر لیتے ہوئے تانڈہ کی ٹانکی تک 100میٹر پائپ لائن نصب کی گئی۔ اس علاقہ میں گزشتہ دو ماہ سے پانی کی قلت تھی اس لئے بورویل کرایہ پر لیتے ہوئے عوام کو پانی سربراہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر پنچایت سکریٹری مسٹر راجیا، گرلز پنچایت عملہ موجود تھا۔