ماگنور /27 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے ماگنور منڈل اور جملہ 16 گرام پنچایت مواضعات میں پینے کیلئے پانی دستیاب نہیں ہے ۔ گذشتہ 5 دنوں سے ستیہ سائی واٹر ملازمین ہڑتال کی وجہ سے عوام پریشان ہے ۔ یاد رہے کہ گذشتہ ایک ماہ قبل بھی ستیہ سائی واٹر ملازمین تنخواہوں کے عدم وصولی کو لے کر 15 یوم ہڑتال کی تھی ۔ عوام نے ماگنور اے آئی لنگاراجہ کو یادداشت پیش کی ۔ اے ای نے تیقن دیا کہ حکومت کی جانب سے پانی کا انتظام کیا جائے گا ۔