حیدرآباد۔/10جولائی، ( پریس نوٹ ) مسلم سیوا حیدرآباد کی جانب سے نرسنگ اسسٹنٹ، جنرل ڈیوٹی اسسٹنٹ کی مفت ٹریننگ کیلئے دسویں جماعت کامیاب لڑکیوں اور آٹھویں کامیاب لڑکوں جن کی عمر 18تا 29سال کے درمیان ہو مفت نرسنگ اسسٹنٹ کی ٹریننگ دی جائے گی۔ ٹریننگ کی تکمیل کے بعد حکومت ہند کے صداقتنامے دیئے جانے کے علاوہ ملازمتوں کیلئے رہبری و رہنمائی کی جائے گی۔ بیاچس کا آغاز 20جولائی سے ہوگا۔ امیدواروں سے کسی قسم کی فیس نہیں لی جائے گی۔ نشستیں محدود ہیں۔ خواہشمند امیدوار اندرون 17جولائی مسلم سیوا سنٹر، پلر نمبر 46 ، ریتی باؤلی، بالائی منزل فائین فیر سوپر مارکٹ، مہدی پٹنم پر براہ راست اپنی درخواستیں معہ بائیو ڈاٹا ، ایس ایس سی ، آٹھویں جماعت کی ٹی سی، آدھار کارڈ، راشن کارڈ یا آمدنی کے صداقت ناموں کی فوٹو کاپیوں اور چار عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز کے ساتھ داخل کریں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9848057519 پر ربط کریں۔
لیڈیز ٹیلرنگ و کٹنگ کی
مفت ٹریننگ
حیدرآباد۔/10جولائی، ( راست ) مسجد ٹیک نامپلی کے تحت چلائے جانے والے اقراء لیڈیز ٹیلرنگ و کٹنگ انسٹی ٹیوٹ میں داخلے جاری ہیں۔ اس انسٹی ٹیوٹ میں لڑکیوں اور خواتین کو ماہر تجربہ کار لیڈی ٹیلر ٹریننگ دیں گی۔ لڑکیوںو خواتین کو ٹیلرنگ کے تمام فنون کارچوب و ہینڈ ایمبرائیڈری سکھائے جائیں گے۔ اس انسٹی ٹیوٹ میں کوئی فیس نہیں لی جائے گی مفت ٹریننگ دی جائے گی۔ خواہش مند حضرات سے گذارش ہے کہ اس زرین موقع سے اپنی لڑکیوں اور خواتین کو استفادہ کرنے کی سہولت دیں۔ داخلے جاری ہیں جلد سے جلد داخلہ فارم حاصل کرلیں۔ اوقات انسٹی ٹیوٹ صبح 10تا 2:30 بجے دن مقرر ہیں۔