پیروں سے معزورفردکو وھیل چیر کی فراہمی

گلبرگہ /3 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ):محبوب نامی ایک نوجوان شہرگلبرگہ کی کنّی مارکٹ میں ترکاری بیچ کر گزارا کرتا تھا۔ اس دوران ایک دن واڑی سے ترکاری لاتے وقت ٹرین کے حادثہ کا شکار ہوگیا۔جس کے سبب اس کے دونوں پیر ریل گاڑی کے نیچے آنے کی وجہ سے کٹ گئے۔ جماعت اسلامی ہند گلبرگہ کے شعبہ خدمت خلق کی جانب سے اس کے علاج کا انتظام کیا گیااور جب کہ وہ صحت یاب ہوچکے ہیں اور اپنی پر وقار زندگی گزاررہے ہیں تو ان کی روزہ مرزہ زندگی کی آسانی کے لئے ایک دو پہیہ گاڑی وہیل چیر کی ضرورت تھی۔ جس کو جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ممہیا کیا گیا ہے۔ امیر مقامی جماعت اسلامی ہند گلبرگہ جناب ذاکر حسین نے اتوار کے اجتماع میں محبوب صاحب کویہ گاڑی فراہم کی۔