پیرا میڈیکل ملازمتوں کے درخواست گذاروں کو ضروری اطلاع

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں ریاستی محکمہ صحت و طبابت میں اسٹاف نرس ، فزیوتھراپسٹ ، ریڈیو گرافر ، پیرا میڈیکل اپتھالمک آفیسر ، لیاب ٹیکنیشن گریڈ II ، فارماسٹ گریڈ II ، اے این ایم جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کے لیے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے ٹسٹ منعقد کیا گیا تھا ۔ اس ٹسٹ میں شرکت کیے ہوئے امیدواروں سے ویب سائٹ کے ذریعہ اپنے سرویس سرٹیفیکٹس اور دیگر ضروری دستاویزات اپ لوڈ کرنے کی تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے خواہش کی ہے ۔ علاوہ ازیں 11 تا 18 جولائی تک ویب سائٹ پر اپنے سرٹیفیکٹس بھی اپ لوڈ کرنے کی سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن شریمتی وانی پرساد نے ہدایت دی ہیں ۔۔