پیرا اولمپک میڈلسٹ کو پدما ایوارڈس کی سفارش

نئی دہلی ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریو پیرا اولمپکس میں ہندوستان کیلئے میڈلس حاصل کرنے والے ایتھلیٹس کے کارناموں کو تسلیم کرنے کے ضمن میں انہیں وزارت اسپورٹس کی جانب سے اس سال پدما ایوارڈس سے نوازے جانے کا امکان ہے۔ وزیراسپورٹس وجئے گوئل نے اپنے ٹوئیٹر صفحہ پر اعلان کیا ہیکہ پیرا اولمپک میں ہندوستان کیلئے میڈلس حاصل کرنے والے 4 کھلاڑیوں کے نام اس سال پدما ایوارڈس کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ یاد رہے رواں ماہ ہندوستان میں پیرا اولمپکس میں 4 میڈلس حاصل کئے ہیں جس میں دو گولڈ ایک سلور اور ایک برونز میڈلس شامل ہیں۔ ہائی جمپ میں مریپن اور دیویندرا نے گولڈ میڈل حاصل کئے جبکہ دیپا کو سلور اور ورون کو برونز میڈل حاصل ہوا۔