پیراڈائز چوراہے پر بجاج الیکٹرانک شوروم کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : بجاج الیکٹرانک کے تیرہویں شوروم کا پیراڈائز سکندرآباد میں قائم کیا گیا ۔ اس موقع پر مسٹر بی ڈی پارک پریسیڈنٹ و چیف ایگزیکٹیو آفیسر ساوتھ ویسٹ ایشیا سمسنگ الیکٹرانکس نے شرکت کی ۔ جب کہ مسٹر پون بجاج سی ایم ڈی بجاج الیکٹرانکس ، نے بتایا کہ بجاج الیکٹرانکس مستقبل میں مختلف ٹاونس میں شورومس میں وسعت دینے کا منصوبہ رکھتا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شورومس میں اضافہ کا مقصد صارفین کو اپنی سہولت کے مطابق قریبی علاقوں میں بجاج کی اشیاء فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجاج الیکٹرانکس کا پیراڈائز چوراہے سکندرآباد پر قائم کردہ شوروم یقینا گراہکوں کے لیے اطمینان بخش ثابت ہوگا ۔ قبل ازیں مسٹر بی ڈی پارک نے اس شوروم کا افتتاح کیا ۔ جس میں ایکٹرس مدھو شالینی اور شلپی شرما نے بھی شرکت کی ۔۔