حیدرآباد۔/21ستمبر، ( پی ٹی آئی) شہر کی ایک مصروف ترین سڑک پر ایک پیدل راہرو نے تیز رفتار کار کے آگے چھلانگ لگاتے ہوئے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ لنگر حوض پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر محمد جاوید نے کہا کہ ’’ یہ واقعہ 14ستمبر کو 5.30بجے شام پیش آیا تھا جب سڑک عبور کرنے والے ایک پیدل راہرو اچانک سڑک پر لیٹ گیا اور تیز رفتار کار کی زد میں آکر برسر موقع فوت ہوگیا تھا ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرہ کے فوٹیج سے پتہ چلا کہ یہ خودکشی کا واقعہ ہے حالانکہ ابتداء میں تعزیری قانون کی دفعہ 304 ( الف ) ( غفلت کے سبب موت) کا مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم اس علاقہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد پولیس کو پتہ چلا کہ متوفی شخص نے دانستہ طور پر کار کے آگے چھلانگ لگاتے ہوئے خودکشی کی تھی۔اس کار ڈرائیور کو گرفتار نہیں کیا گیاتھا۔