دوبئی 2فبروری (سیاست ڈاٹ کام )سعودی ارب پتی پرنس الولید بن طلال کی ملکیت پیان عرب نیوز چیانل سے پروگراموں کا سلسلہ آج مسدود رہا وہ بحرین سے اس کے ٹرانسمیشن کے آغاز کو صرف چند ہی گھنٹے گذرے ہیں۔ کچھ ہی دیر بعد چیانل کے ذریعہ ٹوئیٹر اکاونٹ پر وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیاکہ تکنیکی اور انتظامی وجوہات کی بنیاد پر براڈ کاسٹنگ میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے جسے عنقریب درست کرلیاجائے گا اور پروگرامس معمول کے مطابق پیش کئے جائیں گے ۔ محمد یوسف نے یہ وضاحت نہیں کی کہ براڈکاسٹنگ میں رکاوٹ کیوں ہوئی۔