پیاز صحت کیلئے انتہائی مفید

پیاز ایک ایسی سبزی ہے جس کے بغیر کھانا ناممکن ہوتا ہے۔ پیاز چاہے سلاد کے طور پر کھائیں یا پھر سالن میں ڈالیں، اس کا ذائقہ منفرد اور لذیذ ہوتا ہے۔ ماہرین نے پیاز کا استعمال صحت کے لئے انتہائی مفید قرار دیا ہے۔ پیاز کے بہت فائدے ہیں۔ اس میں سلفائیڈ کی وافر مقدار ہونے کے باعث یہ خون کو پتلا رکھتی ہے۔ پیاز کھانے سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے اور اس کے متواتر استعمال سے کولیسٹرول قابو میں رہتا ہے۔ پیاز پھیپھڑوں کے نظام کو بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد کرتی ہے۔ دمہ کے مرض میں مبتلا افراد کچی پیاز کھانے سے پرسکون ہوجاتے ہیں۔ پیاز کئی موسمی انفیکشنس سے بھی بچاتی ہے۔ پیاز کو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنانے سے ذیابیطس ہونے کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں۔