پہلے ٹوئنٹی 20 میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

ڈھاکہ 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میں 52 رنوں سے کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ جنوبی افریقہ کی اس کامیابی میں اس کے بلے باز فاف ڈو پلیسی کا اہم رول رہا جنہوں نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 79 ناٹ آوٹ رنز بنائے ۔ افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرکے 20 اوورس میں ڈو پلیسی کی شاندار نصف سنچری کی بدولت 148 رنز بنائے ۔ ڈو پلیسی نے 61 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے 79 ناٹ آوٹ رنز بنائے تھے ۔ ڈی ولئیرس دو رن بناکر آوٹ ہوگئے تھے ۔ ڈی کاک 12 رن بناکر آوٹ کیا ۔ ڈومینی 18 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ ڈیوڈ ملر ایک رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ روسو نے 21 گیندوں میں دو چھکوں و دو چوکوں کی مدد سے 31 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ جواب میں بنگلہ ٹیم صرف 96 رن بناکر آوٹ ہوگئی ۔ تمیم اقبال پانچ رن اور سومیہ سرکار 7 رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ شکیب الحسن نے 30 گیندوں میں ایک چھکے و ایک چوکے کی مدد سے 26 رن بنائے ۔ مشفق الرحیم 17 رن شبیر رحمن ‘ چار اور ناصر حسین ایک رن بناکر آوٹ ہوئے ۔