پہلے ٹسٹ کیلئے بنگلہ دیشی ٹیم کا اعلان

ڈھاکا۔27جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ انڈر 19 ٹیم کے آف اسپنر نعیم حسن بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔سباشز روئے، سومیا سرکار، صابر رحمان، شفیع الاسلام اور تسکین احمد کو خارج کر دیا گیا۔معلنہ ٹیم کپتان شکیب الحسن، نائب کپتان محموداللہ، تمیم اقبال، لٹن داس، مشفق الرحیم، عمرالقیس، مومن الحق، مصدق حسین، تیجل اسلام، مستفیض الرحمان، قمرالاسلام، مہدی حسن، روبیل حسین اور نعیم حسن پر مشتمل ہے۔