پہلے ٹسٹ میں فلپ ہیوز کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا

ایڈیلیڈ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین 9 ڈسمبر کو شروع ہورہے پہلے ٹسٹ میں فلپ ہیوز کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ آسٹریلیا کے کرکٹر فلپ ہیوز فرسٹ کلاس میچ کے دوران سر پر باونسر لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے اور ہاسپٹل میں وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ ایڈیلیڈ میں 9 ڈسمبر کو آسٹریلیا کی ٹیم کے تمام کھلاڑی فلپ ہیوز کے ٹسٹ کیاپ نمبر 408 والی شرٹس پہنیں گے ۔ تمام کھلاڑی اور انتظامیہ کے ارکان پر بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھیں گے ۔ اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گراونڈ میں پینٹ کیا ہوا نمبر 408 پر کھڑے ہوں گے اور اسٹیڈیم میں موجود تماشائی بھی کھڑے ہوکر کچھ دیر کیلئے خاموشی اختیار کریں گے ۔