پہلے فیلڈینگ پر پچھتاوا نہیں: سرفراز

برمنگھم۔5 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے خلاف بدترین شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پہلے فیلڈنگ کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔ ہم نے اختتامی اوورز میں اچھی بولنگ نہیں کی کیونکہ 40 ویں اوور تک میچ ہمارے کنٹرول میں تھا۔انہوں نے کہا بولنگ اور بیٹنگ سمیت فیلڈنگ کے حوالے سے بھی سوچنا پڑے گا جس پربیٹھ کر بات کریں گے۔