پہلے بیٹنگ کیلئے ویسٹ انڈیز کا فیصلہ حیرت انگیزاور نقصان دہ

ناسازگار میچ پر کوہلی پہلے بیٹنگ سے بچنا ہی چاہتے تھے ، روی چندرا اشون
کنگسٹن /31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اسپنر روی چندرن اشون نے کہا کہ موسمی نمی سے چپچپی پچ پر پہلے کھیلنے ویسٹ انڈیز کے فیصلہ پر انہیں حیرت ہوئی ہے ۔ اشون نے دوسرے ٹسٹ کے پہلے دن کے اختتام کے بعد کہا کہ ’’مجھے کافی حیرت ہے کہ انہوں نے ٹاس جیت کر بھی آج پہلے بیٹنگ کی ۔ حالانکہ ویراٹ کوہلی نے ٹاس سے قبل کہا تھا کہ ٹاس جیتنا اہم ہے کیونکہ اس میں بھی ایک شرط ہے اور وہ (شرط) کسی حد تک چپچپی ہے ‘‘ اشون نے کہا کہ ’’ ممکن ہے کہ میں بہتر کھیل سکتا ۔ لیکن ان (ویسٹ انڈیز) کی موجودہ حالت میں میں سمجھتا ہوں کہ یہ فیصلہ کسی حد تک حیرت انگیز تھا ۔ وہ کھیل کے آغاز پر تیزی کے ساتھ تین وکٹس سے محروم ہوگئے ‘‘ ۔ ہندوستانی پیرس نے میزبانوں کو 3 وکٹ کے نقصان سے محض سات رن کے مجموعی اسکور تک گھٹا دیا تھا ۔ لیکن مارلون سیمویلس اور جرمائین بلیک ووڈ کی جوڑی نے ہندوستانی بولنگ حملوں کا کسی حد تک بہتر مقابلہ کیا ۔ تاہم اشون نے لنچ سے قبل اس رفاقت کو توڑ دیا ۔ اشون نے کہا کہ سبیناپارک کی پیچ اینٹیگا سے بہت زیادہ مختلف ہے ۔ یہ پیچ ابتداء میں سست رہتی ہے ۔ بعد ازاں آہستہ آہستہ تیز رفتار رن بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے ۔ مجھے توقع ہے کہ کل ہم مزید تیزی سے رن بنائیں گے ۔ اور تیسرے دن غالباً ہماری گیند اپنا دم کردکھائے گی ‘‘ ۔