پہلے بجٹ سے ضلع کے عوام کو مایوسی

کریم نگر ۔ 9 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد پہلا بجٹ برائے سال 2014 – 15 ریاستی وزیر فینانس جو کہ ضلع کریم نگر کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ کریم نگر عوام کو مایوس کردیا ہے حالانکہ اس ضلع کے عوام نے ان سے اور ریاستی وزیراعلی کے سی آر سے کافی امیدیں رکھی ہوئی تھیں مگر سابق ایم پی کریم نگر حلقہ کانگریس پونم پربھاکر نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایٹا راجندر نے یہاں کے عوام کو سخت مایوس کردیا ہے کہا وہ یہاں آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں پرنٹ اینڈ الکٹرانک میڈیا سے بات کررہے تھے انہوں نے کہا کہ کے سی آر اقتدار پر آنے کے بعد پہلی بار کریم نگر آمد پر کہا تھا کہ کریم نگر کو لندن ، نیویارک کی طرح ترقی دونگا ۔ یہاں کی سڑکیں آئینہ کی طرح ہونگی ۔ کریم نگر میں برنداون پارک کی تعمیر ہوگی ۔ ویملواڑہ ، دھرم پوری ، کالیشورم ، کنڈاگٹو مقدس مقامات کی ترقی ہوگی ، کریم نگر سرکاری دواخانہ کو نمس کی طرح سے ترقی دی جائیگی ، یونیورسٹی قیام کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن بجٹ میں ایک روپیہ بھی مختص نہیں کیا گیا ۔