پہلی سعودی خاتون ٹوکیو میں کمرشیل اتاشی تعینات

ریاض : سعودی عرب کے وزیر برائے کامرس اینڈ انوسمینٹ ڈاکٹر مجید بن عبداللہ نے ثمر صالح کو ٹوکیو میں قائم سعودی کمرشیل اتاشی کے دفتر میں خصوصی اتاشی تعینات کردیا ہے۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق ثمر صالح پہلی سعودی خاتون ہیں جنہیں بیرون ملک خصوصی کمر شیل اتاشی تعینات کیاگیا ۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ یہ پیش رفت متعلقہ وزارت کی جانب سے سعودی خواتین کو با اختیار بنانے کی پالیسی کا حصہ ہے۔ثمر صالح نے لند ن کی سٹی یونیورسٹی سے صحافت او ربین الاقوامی سے صحافت اور ماس میڈیا میں بیچلر ڈگری حاصل کی تھی ۔

اس کے علاوہ انہوں نے امریکہ کی ہاورڈ یونیور سٹی سے ایگز یکٹیو لیڈر شپ پروگرام بھی مکمل کیا ۔جس کے بعد انہوں نے مالیاتی شعبہ میں کام کا آغاز کیا ۔ثمر صالح کو عربی کے ساتھ انگریزی او راطالوی زبانوں پر عبورحاصل ہے۔کمر شل اتاشی کے خصوصی عہدے سے قبل ثمر صالح اٹلی میں قائم سعودی عرب کے سفارت خانہ میں کمر شل اتا شی کے دفتر میں ترقیاتی تجارتی تبا دلہ کی نگران مقرر تھیں۔ثمر صالح کواٹلی او رسعودی عرب کے درمیان تجارت او رویژن 2030ء سے متعلق دونوں حکومتوں کے درمیان اہم امور سونپے گئے تھے ۔سعودی عرب کی تاریخ میں گذشتہ چند برسو ں میں کئی تاریخی اور اہم واقعات رونما ہوئے اور گذشتہ سال مئی میں پہلی مرتبہ ایئر پورٹ انتظامیہ کے اعلی عہدے پر ایک خاتون کو مقرر کیا گیا ہے۔اس سے قبل سعودی اسٹاک ایکسچینج او رایک بڑے بنک کی سربراہی کے لئے خواتین کو منتخب کیا گیا تھا ۔