حیدرآباد۔ 14 ستمبر (سیاست نیوز) پہلے تلنگانہ جونیر انٹر ڈسٹرکٹ اتھلیٹک چمپین شپ کا یہاں جی ایم سی بالا یوگی اسٹیڈیم میں انعقاد عمل میں آیا۔ اس میں انڈر 14 زمرہ کے 100 میٹر دوڑ میں ایس ایم عارف نے پہلا مقام حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا۔ دھوپارہ، سرینواس نے دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا۔ اس ٹورنمنٹ میں تلنگانہ کے تمام 10 اضلاع سے ایتھلیٹک کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد اس ریاست کے کئی کھلاڑیوں کو ریاستی ٹیم بننے اور قومی سطح پر اپنی ریاست کی نمائندگی کرنے کا موقع مل رہا ہے چنانچہ تلنگانہ ریاست کے ایتھلیٹک اب قومی ایتھلیٹک میٹ میں چھتیس گڑھ میں شرکت کررہے ہیں۔ ان میں فریداحمد اور دیگر شامل ہیں۔ حیدرآباد ڈسٹرکٹ ٹیم ریاستی سطح کے ہر کھیل میں اپنی نمائندگی کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں رکھتی۔ ڈسٹرکٹ اسپورٹس اتھاریٹی اس کیلئے سرگرم ہے۔