پہلی بیوی کی بہن سے شادی کی خواہش دوسری بیوی کی مشتبہ موت

حیدرآباد /6 ستمبر ( سیاست نیوز ) پہلی بیوی کی بہن سے شادی کی خواہش دوسری بیوی کی مشتبہ موت کا سبب بن گئی ۔ تاہم خاتون کے رشتہ داروں کا الزام ہے کہ خاتون کو اس کے شوہر نے قتل کردیا ۔ یہ واقعہ صنعت نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 25 سالہ وسنتا 4 ستمبر کے دن اپنے مکان سے مردہ دستیاب ہوئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق وسنتا فتح نگر علاقہ کے ساکن چنیا کی بیوی تھی اور وسنتا اس شخص کی دوسری بیوی تھی چنایا نے پہلی بیوی کی موت کے بعد دوسری شادی کرلی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سال 2014 میں اس نے دوسری شادی کی تھی اور گذشتہ چند روز سے وہ اپنی پہلی بیوی کی بہن سے شادی کی خواہش کر رہا تھا ۔ اس بات سے ونستا سخت ناراض تھی اور اس بات کی اطلاع اپنے والدین کو دی تھی جس کے بعد پنچایت بیٹھائی گئی تھی اور افراد خاندان نے چنایا کی کونسلنگ کی تھی ۔ جس کے بعد وسنتا مردہ دستیاب ہوئی ۔ پولیس صنعت نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔