پہلا ٹسٹ : بنگلہ دیش کو 333 رنز سے شکست

پوشفسٹروم 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کے مقابل پہلے ٹسٹ کے آج آخری روز 41 رنز کے عوض 7 وکٹیں کھو دیئے اور 90 کے معمولی اسکور پر پوری ٹیم آل آؤٹ ہوگئی جس کا نتیجہ ہوا کہ میزبانوں کو 333 رنز کی سبقت فتح حاصل ہوئی۔ دورہ کنندگان مارننگ سیشن میں محض 83 منٹس کھیل پائے جبکہ کگیسو رباڈا اور کیشو مہاراج نے بنگلہ بیٹنگ لائن اپ کو تہس نہس کردیا۔ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 496/3d اور دوسری اننگز میں 247/6d اسکور کئے جس کے مقابل بنگلہ دیش 320 اور 90 تک محدود رہا۔