پہاڑی شریف میں نوجوان کا بہیمانہ قتل

حیدرآباد یکم / مارچ ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک نوجوان بے دردی سے قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ آپسی دشمنی خصومت کے تحت اس قتل کی واردات کو انجام دیا گیا ہوگا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ 23 سالہ اکبر کو کل شدید زخمی حالت میں واقع جھاڑیوں سے برآمد کرلیا گیا تھا ۔ پولیس کو پہلے اس کی شناخت نہیں ہوئی تھی تاہم پولیس نے بعد ازاں اکبر کی حیثیت سے اس کی شناخت کرلی اور ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ہوسکتا ہے اکبر کے ساتھیوں نے یہ اقدام کیا ۔ صالحین کالونی علاقہ کا ساکن اکبر پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ شدید زدوکوب کرنے کے بعد اس شخص کو پھینک دیا گیا ۔ پولیس پہاڑی شریف نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔