پہاڑی شریف میں سانپ ڈسنے سے لڑکی فوت

حیدرآباد ۔ /20 جولائی (سیاست نیوز) پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں زہریلا سانپ کاٹنے سے ایک لڑکیفوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ملکاپور پہاڑی شریف کی ساکن اے سریتا جس کی عمر 15 سال بتائی جاتی ہے /4 جولائی کو زہریلے سانپ نے کاٹ لیا تھا جس کے سبب اسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کرتے ہوئے علاج کیلئے شریک کیا گیا تھا ۔ وہ دوران علاج کل رات فوت ہوگئی ۔ پہاڑی شریف پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔