پہاڑی شریف میں ایک شخص کی مشتبہ موت

حیدرآباد /13 مارچ ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ تاہم متوفی کے رشتہ داروں نے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے ۔پولیس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ متوفی کے قاتلوں کو تلاش کرے ۔ سب انسپکٹر نرسنگ نے بتایا کہ 43 سالہ اشفاق اکبر خان جو سابقہ روڈی شیٹر بتایا گیا ہے ۔ بابا نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس شخص کی نعش کو پولیس نے پہاڑی شریف سڑک سے برآمد کرلیا ہے ۔ جس کے سر پر زخموں کے نشان ہیں ۔ سر پر گہرے چوٹ آنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوسکتی ہے ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ ہوسکتا ہے اکبر خان گرگیا ہوگا ۔ تاہم رشتہ داروں کے الزام کے مطابق پولیس نے مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔