حیدرآباد۔/8 مئی، ( سیاست نیوز) پہاڑی شریف علاقہ میں ایک کمسن لڑکے کو بہیمانہ انداز میں قتل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کمسن طالب علم پر جنسی زیادتی کے دوران قتل کیا گیا۔ ایک درندہ صفت انسان کمسن طالب علم 7 سالہ یسین کو بدفعلی کی غرض سے سنسان مقام پر لے گیا اور لڑکے کی جانب سے چیخ و پکار پر اس کا قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نماز تراویح میں موجود خواتین نے چیخ و پکار کو سن کر ڈائیل 100 پر شکایت کی اور پولیس مقام واردات پہنچ گئی۔ یسین وادی مصطفی شاہین نگر کے ساکن محمد پاشاہ کا بیٹا تھا آج رات تقریباً ساڑھے نوبجے یہ لڑکا اپنے چھوٹے بھائی کو دکان لے گیا تھا جہاں ایک نامعلوم شخص نے اسے سنسان مقام لے جاکر یہ گھناؤنی حرکت کی۔