پہاڑی شریف تالاب سے نامعلوم شخص کی نعش دستیاب

حیدرآباد۔/9فبروری، ( سیاست نیوز) پہاڑی شریف پولیس کو وینکٹ پور تالاب سے ایک نامعلوم شخص کی نعش دستیاب ہوئی۔بتایا جاتا ہے کہ 35سالہ نامعلوم شخص کی نعش کو مقامی افراد نے تالاب کے کنارے دستیاب ہونے پر پولیس کو آگاہ کیا۔ پہاڑی شریف پولیس کی ایک ٹیم نے نعش کو تالاب سے نکال کر اسے دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد شناخت کیلئے وہاں محفوظ کردیا گیا۔ اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہیں۔