پہاڑی شریف اور کندکور میں سڑک حادثات، دو افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 20 ستمبر (سیاست نیوز) پہاڑی شریف اور کندکور پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد فوت ہوگئے۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 19 سالہ کے کرن جو طالب علم تھا، ابراہیم پٹنم علاقہ کے ساکن نرہری کا بیٹا بتایا گیا ہے۔ کل وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ توکوگوڑہ علاقہ سے گذر رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔ ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آ کر کرن برسرموقع ہلاک اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔ کندکور پولیس کے مطابق 28 سالہ ملیش جو کندکور میں رہتا تھا، 11 ستمبر کو اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے اور مصروف تحقیقات ہے۔