حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سرور نگر کے علاقہ میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ غوثیہ بیگم جو چمپاپیٹ علاقہ کے ساکن محمد عثمان کی بیوی تھی ۔ گذشتہ روز اپنے مکان میں افراد خاندان شوہر اور بچوں کے ہمراہ بیٹھی تھی ۔ اچانک بات چیت کے دوران غوثیہ بیگم اپنے مکان کے کمرے میں چلی گئی اور انتہائی اقدام کرتے ہوئے مبینہ طور پر پھانسی لے لی تاہم اس خاتون کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
میاں پور میں ایک شخص کی نعش برآمد
حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) میاں پور پولیس نے علاقہ سے ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ۔ تاہم اس کی شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سروے نمبر 84 حفیظ پیٹ کے علاقہ میں واقع ایک سنسان مقام سے پولیس نے اس نعش کو برآمد کرلیا ۔ اس شخص کی عمر تقریباً 35 سال بتائی گئی ۔ جس پر وزنی پتھر ڈالکر بے رحمی سے قتل کردیا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔