حیدرآباد /24 مارچ ( سیاست نیوز ) پیٹ بشیر آباد میں ایک شخص نے خود کشی کرلی ۔ 40 سالہ اپا راؤ نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اپا راؤ پیشہ سے خانگی ملازم تھا جو کومپلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ اسی شخص کا معمول تھا کہ وہ چند روز ایک بیوی اور چند روز دوسری بیوی کے پاس رہتا تھا۔ گذشتہ روز وہ اپنی بڑی بیوی راما کے پاس سے چھوٹی بیوی لکشمی کے یہاں گیا تھا اور کل لکشمی کے مکان سے کام پر گیا اور کام سے سیدھا بڑی بیوی راما کے یہاں پہونچا جہاں اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس پیٹ بشیرآباد مصروف تحقیقات ہے ۔