پھانسی لیکر ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /15 جولائی ( سیاست نیوز ) چیتنیہ پوری کالونی میں ایک شخص نے مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 44 سالہ محمد فیاض حسین جو نگینوں کا کاروبار کرتا تھا ۔ کل رات اس نے مشتبہ طور پر پھانسی لے لی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فیاض حسین آر بی آئی کالونی میں رہتا تھا ۔ فیاض نے خودکشی سے قبل اپنے ڈرائیور کو کار دیکر روانہ کردیا تھا اور اس نے مشتبہ طور پر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔