پکوان گیس کے اخراج سے مکان جل کر خاکستر

حیدرآباد /28 نومبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ پیرزادی گوڑہ میں پکوان گیس کے اخراج سے مکان جلکر خاکستر ہوگیا اور اس حادثہ میں 5 افراد بشمول ایک کمسن شدید طور پر جھلس گئے ۔ اطلاع کے فوری بعد آتش فرو عملہ نے کارروائی کرکے حالات کو قابو میں کرلیا ۔ پولیس کے مطابق سیل فون سے خارج شعاعوں کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ۔ مکان میں گیس سلینڈر سے گیس خارج ہوچکی تھی اور وہ مکان میں پھیل گئی تھی۔ اس دوران سیل فون کی شعاعوں کے ذریعہ شارٹ ہوا اور اس چمک سے گیس آگ کی شکل اختیار کرگئی ۔ اس وقت فون چارجنگ پر لگا تھا ۔ زخمی خاندان کا تعلق اترپردیش سے ہے جو روزگار کے سلسلہ میں گذشتہ تین سال سے پیرزادی گوڑہ علاقہ میں مقیم تھا ۔ پولیس نے زخمیوں کو دواخانہ منتقل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔