پکوان کے دوران خاتون جھلس کر فوت

حیدرآباد /30 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بیگم پیٹ کے علاقہ میں ایک خاتون پکوان کے دوران مشتبہ طو رپر جھلس کر فوت ہوگئی ۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق 28 سالہ پریما لتا جو گن بازار علاقہ کے ساکن بالیشم کی بیوی تھی ۔ کل یہ خاتون لکڑی کے چولہے پر پکوان کر رہی تھی کہ مشتبہ طور پر جھلس کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔