حیدرآباد۔ /15 جولائی (سیاست نیوز) چادر گھاٹ کے علاقہ اعظم پورہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں پکوان گیاس کے اخراج سے ایک خاتون جھلس گئی ۔ پولیس کے بموجب 55 سالہ نسیمہ بیگم زوجہ معین ساکن اعظم پورہ آج اس وقت اتفاقی طور پر جھلس گئی جب وہ پکوان میں مصروف تھی ۔ نسیمہ بیگم کو قریب میں واقع خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے یہ بتایا کہ وہ 50 فیصد جھلس گئی ہیں ۔