پکوان کے دوران جھلس جانے والی خاتون کی موت

حیدرآباد /9 اگست ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ ماریڈپلی میں ایک خاتون مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگئی ۔ ماریڈپلی پولیس کے مطابق 27 سالہ خاتون چندانا جو پرشانت کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون 3 اگست کے دن مکان میں پکوان کر رہی تھی کہ مشتبہ طور پر جھلس کر شدید زخمی ہوگئی ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ جہاں علاج کے دوران وہ کل رات ہاسپٹل میں فوت ہوگئی ۔ ماریڈپلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔