حیدرآباد 14 جون (سیاست نیوز) پکوان کے دوران جھلسنے والی خاتون فوت ہوگئی ۔ بھوانی نگر پولیس کے بموجب 18 سالہ صالحہ بیگم ساکن نشیمن نگر امان نگر 7 جون کو پکوان کے دوران اتفاقی طور پر جھلس گئی تھی اور اسے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں پر آج وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔بھوانی نگر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔