پکوان کے دوران جھلس جانے والی خاتون علاج کے دوران فوت

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون ۔ (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ کالا پتھر میں ایک خاتون حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب فوت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق 29 سالہ عائشہ فاطمہ جو کالا پتھر علاقہ کے ساکن باقر محی الدین کی بیوی تھی یہ خاتون 16 جون کے دن اپنے مکان میں مبینہ طور پر پکوان کے دوران جھلس گئی تھی جس کی کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق عائشہ فاطمہ کی شادی چار سال قبل ہوئی تھی اور ان کی کوئی اولاد نہیں ہے ۔ وہ مکان میں حادثاتی طور پر جھلس گئی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔