پکوان کے دوران جھلس جانے والا جوڑا فوت

حیدرآباد ۔ /3 مئی (سیاست نیوز) پکوان کے دوران اتفاقی طور پر جھلس جانے والا جوڑا زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ رین بازار پولیس کے بموجب 37 سالہ سید حیدر حسین اور اس کی بیوی 30 سالہ جبین فاطمہ کی شادی 2002 ء میں ہوئی تھی اور انہیں 5 بچے ہیں ۔ /29 اپریل کو جبین فاطمہ اپنے مکان میں پکوان میں مصروف تھی کہ وہ اچانک گیاس اسٹو سے حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں سید حیدر حسین بیوی کو بچانے کی کوشش کے دوران بھی شدید زخمی ہوگئے ۔ دونوں کو دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا اور کل رات زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔ پولیس نے میاں بیوی کا پوسٹ مارٹم کرواکے نعشوں کو ورثہ کے حوالے کردیا ۔