پکوان کے دوران جھلسنے والی خاتون فوت
حیدرآباد 14ستمبر ( سیاست نیوز)پکوان کے دوران جھلسنے والی خاتون فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ وحیدہ بیگم زوجہ محمد خان ساکن اندرا گاندھی پورم صنعت نگر 11 ستمبر کو پکوان کے دوران اتفاقی طور پر جھلس گئی تھی اور انہیں گاندھی ہاسپتال میں شریک کیا گیا تھا جہاں پر وہ آج صبح زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ صنعت نگر پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔