پکوان کے دوران جھلسنے والی خاتون فوت

حیدرآباد ۔ /18 نومبر (سیاست نیوز) پکوان کے دوران اتفاقی طور پر جھلس جانے والی خاتون فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ فرحین بیگم ساکن قاضی گلی گولکنڈہ /26 ستمبر کو اپنے مکان میں پکوان کے دوران شدید طور پر جھلس گئی تھی اور اسے دواخانہ عثمانیہ میں علاج کیلئے شریک کیا گیا تھا اور کل رات وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ گولکنڈہ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔