پکوان کے دوران اسٹو پھٹنے سے ایک لڑکی جھلس گئی

شمس آباد ۔ 25 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن حدود میں واقع گگن پہاڑ میں کل رات پکوان کے دوران ایک لڑکی اسٹو پھٹ جانے سے جھلس گئی ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس حدود میں واقع گگن پہاڑ میں کل رات ایک 17 سالہ لڑکی پونم کماری پکوان کررہی تھی اسی دوران اسٹو پھٹ گیا اور وہ شدید طور پر جھلس گئی ہے ۔ فورا دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے لڑکی کی حالت تشویشناک بتائی ۔ شمس آباد آر جی آئی اے ایس آئی ایشور نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔۔

سیل فون گم ہونے سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی
حیدرآباد ۔ /25 جون ( سیاست نیوز) بار بار سیل فون گم ہوجانے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ ملکاجگیری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 28 سالہ ملکارجن نے نامعلوم زہریلی دواء کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ ملکارجن پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ بار بار اس کا سیل فون گم ہوتا تھا ۔ کل اس کا سیل فون گم ہوجانے کے بعد اس نے اپنی والدہ کا سیل فون لیکر گیا تھا اور اتفاقاً وہ سیل فون بھی گم ہوگیا ۔ جس کے بعد اس کی والدہ نے کافی ڈانٹ ڈپٹ کی جس سے دلبرداشتہ ملکارجن نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔