پڑھائی

پڑھائی سے دل نہ چرایا کرو
وقت نہ یونہی گنوایا کرو
پڑھائی میں عظمت ہے انسان کی
پڑھائی میں عزت نہ اپنی گنوایا کرو
پڑھائی سے دل نہ چرایا کرو
پڑھائی سے آدمی ہے انسان بنتا
پڑھائی سے جیون ہے آسان بنتا
پڑھائی میں نام کمایا کرو
پڑھائی سے دل نہ چرایا کرو
پڑھائی سے بڑھ کے نہیں کوئی دولت
پڑھائی سے بڑھ کے نہیں کوئی شہرت
زین پڑھائی کی شمع جلایا کرو
پڑھائی سے دل نہ چرایا کرو