پڑھائی سے بیزار طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد /22 ستمبر ( سیاست نیوز ) میرپیٹ کے علاقہ میں تعلیم سے بے زار ایک طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 18 سالہ ملیکاجو وامبے کالونی ننداونم علاقہ کے ساکن نارائنا کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ لڑکی کو کالج جانا پسند نہیں تھا اور وہ تعلیم سے بے زار ہوگئی تھی جس ہر انتہائی اقدام کرتے ہوئے اس لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ تاہم پولیس نے اس لڑکی کے قبضہ سے ایک خودکشی نوٹ برآمد کرلیا ہے ۔ جس میں اس لڑکی نے اپنی خودکشی کی وجوہات کو پیش کیا ۔ پولیس میرپیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔