پڑوسی کے پارسل نے نوجوان کو دبئی کی جیل پہونچادیا

حیدرآباد /27 جنوری ( سیاست نیوز ) مروت بعض اوقات کافی مہنگی پڑجاتی ہے ۔ اس کا عملی ثبوت حیدرآباد کے نوجوان حبیب محمد ساکن چندرائن گٹہ کے واقعہ سے ملتا ہے ۔ جو دبئی جاتے ہوئے اپنے پڑوسی کا پارسل مروت میں لے گئے ، جس میں ممنوعہ ادویات پائی گئی ۔ چنانچہ 25 سالہ حبیب کو دبئی ایرپورٹ پر گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ۔ انہیں ایک ٹرانسپورٹ فرم میں نوکری مل چکی تھی لیکن وہ پڑوسی کی مدد کرنے کی کوشش میں دبئی جیل پہونچ گئے ۔ چندرائن گٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں شکایت وصول ہوئی لیکن وہ ابھی دبئی کی تحقیقاتی ایجنسیوں سے ربط قائم نہیں کر پائے ہیں۔