پڑوسی کے حملے میں شدید زخمی

حیدرآباد ۔ 8 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : میر چوک کے علاقہ آنند گلی میں ایک پڑوسی نے دوسرے پڑوسی پر حملہ کردیا ۔ اس واقعہ میں شکایت گذار پڑوسی شدید زخمی ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شکایت گذار نے ڈرینج کی صفائی اور کچرا کے ڈھیر پر گندگی جمع ہونے سے اعتراض کیا تھا اور اس بات پر دونوں پڑوسیوں میں جھگڑا ہوگیا اور ایک پڑوسی نے دوسرے پر حملہ کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مہلک ہتھیاروں سے ایک گروپ نے شکایت گذار پر حملہ کردیا ۔ اس خصوص میں پولیس میر چوک نے شکایت حاصل کرلی ہے اور بتایا کہ گنیش جلوس کے پیش نظر انتظامات میں مصروف ہونے کے سبب وہ فوری کارروائی نہیں کرپا رہی ہے ۔ تاہم کل مکمل تحقیقات کے بعد میرچوک پولیس نے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بات کہی ہے ۔۔