بچکنڈہ13؍اپریل۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدرسہ دینیہ عربیہ فیض القران فتح اللہ پور کا سالانہ جلسہ دستار بندی و اصلاح معاشرہ منعقد کیا گیا جس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مفتی شفیع الدین نقشبندی کورٹلہ مولانا عتیق الرحمن قاسمی ظہیر آباد‘ مولانا عبدالقدیر عمری مکھیر ضلع ناندیڑ ‘مولانا غلام یزدانی اشاعتی بیدر نے شرکت کی ۔ مولانا عتیق الرحمن قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلمان اپنے پڑوسی کے حقوق سے دور ہوتا جارہا ہے اپنے لئے جو پسند کرے وہ پڑوسی کیلئے بھی پسند کرے ۔ ہم اپنے گھروں میں آرام سے رہ رہے ہیں‘ کھا رہے ہیں لذت اٹھارہے ہیںلیکن ہمارا پڑوسی بھوکا مررہا ہے اس کا ہم کو کوئی احساس نہیں ہورہا ہے‘ کل قیامت کے دن اللہ کے پاس جواب دینا پڑے گا ۔ مولانا نے سخت الفاظ میں کہا کہ مسلم معاشرہ ایسا ہوچکا ہے۔ پڑوسی محنت مزدوری کر کے آگے بڑھنتا ہے تو بازو والا پڑوس اس پر جلنے لگتا ہے حسد کرتا ہے کینہ بغض رکھ کر اس کے مال کو ہڑپنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو حافظ قرآن عالم دین بناو کیونکہ کل قیامت کے دن ایک حافظ قرآن دس افراد کو جنت میںداخلہ دلوائے گا ۔ خاندان میں کم از کم ایک یا دو حافظ قرآن ضرور بنائیں ۔ دنیاوی علم کے ساتھ دین کا علم ہونا اشد ضروری ہے ۔ حضرات انبیاء نے دینار درہم نہیں چھوڑا بلکہ علم کی وراثت چھوڑی ہے ۔ بارش کی وجہ سے دو علماء کرام کے بیانات کو ملتوی کردیا گیا ۔ جلسہ کا آغاز مدرسہ فیض القرآن کے طالب علم سید واجد کی قرائت کلام پاک سے ہوا‘ نعت رسول محمد الیاس نے پیش کی ۔ طلبہ نے تلگو انگلش اردو میں بہترین تقاریر کا مظاہر پیش کیا ۔ والدین کے متعلق اچھے انداز میں مکالمہ پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر مہمان علماء کرام کے علاوہ مولانا شیخ ایوب اشاعتی نظام مدرسہ تعلیم القرآن پائن بوری مولانا عبدالرقیب قاسمی کے بانسواڑہ ‘مولانا محمد رمضان القاسمی بچکندہ مفتی ابو بکر قاسمی مفتی محمد حامد قاسمی ‘مولانا ربانی قاسمی ‘مولانا محبوب قاسمی ‘مولانا شیخ شبیر اشاعتی مولانا محمد حسامی ‘حافظ محمد غوث صدر جمعیت العلماء بچکنڈہ کے علاوہ علماء و حفاظ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ نظامت کے فرائض مدرسہ فیض القرآن کے ناظم مولوی عبدالرحیم نے چلائی ۔ مولوی معین اکبر راجولہ آئے ہوئے تمام علماء و حفاظ عوام کا شکریہ ادا کیا۔