حیدرآباد /3 مئی ( سیاست نیوز ) قرض کے مسئلہ پر پڑوسیوں سے جھگڑے کے بعد ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ نارسنگی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 55 سالہ کوشلیہ نے انتہائی اقدام کرلیا کوشیلہ بیرون چیرو علاقہ کے ساکن یادیا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کا 30 مئی کے دن پڑوسیوں سے جھگڑا چل رہا تھا ۔ قرض کی عدم ادائیگی پر پڑوسیوں سے جھگڑے کے بعد اس خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔