پڑوسیوں کے حملہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔ 6 ستمبر (سیاست نیوز) ایس آر نگر حدود میں پڑوسی باپ بیٹوں کے حملہ میں ایک شخص فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 48 سالہ بھیما انا جو پیشہ سے مزدور تھا، دسارم بستی کا ساکن تھا۔ بھیما انا اکثر نشہ کی حالت میں پڑوسیوں اور راستہ چلنے والوں کے ساتھ بدسلوکی کرتا تھا۔ کل رات بھی اس طرح کا واقعہ پیش آیا۔ اسی دوران پڑوسی باپ بیٹے وشواناتھ اور شیوا دونوں کی اس سے بحث و تکرار ہوئی۔ اس دوران باپ بیٹے نے بھیما ان کو دھکہ دے دیا جس کے سبب وہ نیچے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ تاہم صبح میں فوت ہوگیا تھا۔ انسپکٹر جی وی رمنا گوڑ نے بتایا کہ اس سلسلہ میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔