پڑوسیوں کے آپسی تنازعہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /20 فروری ( سیاست نیوز ) پڑوسیوں کے آپسی تنازعہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ یہ واقعہ ماریڈپلی پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 55 سالہ چندریا اپنے پڑوسیوں کے مبینہ حملہ میں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مکان کی تعمیر کو لیکر تنازعہ چل رہا تھا ۔ کل رات چندریا اپنے مکان کے قریب ایک میڈیکل سے واپس ہو رہا تھا کہ اس کے پڑوسیوں بشمول ایک خاتون نے اس پر حملہ کردیا اور اس شخص کو شدید زدوکوب کیا ۔ اس حملہ میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔