پڑوسیوں کی ہراسانی سے لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 8 فبروری (سیاست نیوز) والدین کی کالی کرتوتوں سے پڑوسیوں کی ہراسانی کا شکار ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ بالانگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 16 سالہ کو میانامی لڑکی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ کومیاراجو کالونی بالانگر کے ساکن سرینواس کی بیٹی تھی اور دسویں جماعت کی طالبہ بتائی گئی ہے۔ 6 فبروری کو اس کے پڑوسی شائیلجا اور منایا میاں بیوی بتائے گئے ہیں سرینواس کے مکان پہنچے اور اس کی غیر موجودگی میں اس کمسن لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کی اور گالی گلوج کرتے ہوئے اس کے والد کو کالاجادو بند کردینے کیلئے کہا بصورت دیگر سنگین نتائج کا انتباہ دیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی کا کہنا تھا کہ لڑکی کے والد کی وجہ سے ان کے بچے بیمار ہورہے ہیں جس سے تنگ آ کر کومیا نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔