حیدرآباد /22 ستمبر ( سیاست نیوز ) پڑوسن کی ڈانٹ ڈپٹ سے ایک اور خرابی صحت سے ایک دو خواتین نے خودسوزی کرلی ۔ یہ علحدہ واقعات میڈپلی اور پہاڑی شریف پولیس حدود میں پیش آئے ۔ میڈپلی پولیس کے مطابق 35 سالہ حسین بی جو چنگی چرلہ علاقہ کے ساکن شیخ مستان کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے خرابی صحت سے تنگ آکر کل خودسوزی کرلی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 22 سالہ درگا جو راوی رالہ کے ساکن پریم کمار کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون گذشتہ ہفتہ اپنے مائیکے چلے گئی تھی ۔ پڑوسن سے 16 ستمبر کے دن درگا کا جھگڑا ہوا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بچوں کے آپسی جھگڑے میں متوفی خاتون کی پڑوسن نے اس کے بچوں کو مارا تھا اور اس خاتون سے بدسلوکی کرتے ہوئے گالی گلوج کی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے خودسوزی کرلی اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔